سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ پینے کا بیان ۔ حدیث 303

شراب کے برتنوں کا بیان

راوی: وہب بن بقیہ , خالد , عوف , ابی قموص , زید بن علی

حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عَوْفٍ عَنْ أَبِي الْقَمُوصِ زَيدِ بْنِ عَلِيٍّ حَدَّثَنِي رَجُلٌ کَانَ مِنْ الْوَفْدِ الَّذِينَ وَفَدُوا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ يَحْسَبُ عَوْفٌ أَنَّ اسْمَهُ قَيْسُ بْنُ النُّعْمَانِ فَقَالَ لَا تَشْرَبُوا فِي نَقِيرٍ وَلَا مُزَفَّتٍ وَلَا دُبَّائٍ وَلَا حَنْتَمٍ وَاشْرَبُوا فِي الْجِلْدِ الْمُوکَی عَلَيْهِ فَإِنْ اشْتَدَّ فَاکْسِرُوهُ بِالْمَائِ فَإِنْ أَعْيَاکُمْ فَأَهْرِيقُوهُ

وہب بن بقیہ، خالد، عوف، ابی قموص زید بن علی فرماتے ہیں کہ قبیلہ عبدالقیس کے جو لوگ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس وفد کی صورت میں گئے تھے ان میں سے ایک آدمی نے مجھ سے بیان کیا کہ عوف (راوی) کا خیال ہے کہ ان کا نام قیس بن النعمان تھا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ نقیر، مزفت، دباء، اور حنتم میں نہ پیا کرو۔ اور چمڑے کے برتن (مشکیزہ) میں پیا کرو اور اگر اس میں سے کچھ جوش وغیرہ پیدا ہو جائے تو اسے (جوش) کو مزید پانی کے ذریعے کم کرو لیکن اگر پھر بھی شدت غالب رہے تو اسے بہادو۔

Narrated Qays ibn an-Nu'man:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Do not drink from hollowed stumps, vessel smeared with pitch, pumpkins, and green jars, but drink from a skin which is tied with string. If the drink ferments, lighten it by infusing water. If you are helpless, then pour it away.

یہ حدیث شیئر کریں