پچھنے لگوانے کی اجرت کا بیان
راوی: مسدد , یزید , ابن زریع , خالد , عکرمہ , ابن عباس
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَعْطَی الْحَجَّامَ أَجْرَهُ وَلَوْ عَلِمَهُ خَبِيثًا لَمْ يُعْطِهِ
مسدد، یزید، ابن زریع، خالد، عکرمہ، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود پچھنے لگوائے اور حجام کو اس کی اجرت دی۔ اور اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے ناپاک سمجھتے تو اسے اجرت نہ دیتے۔