سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ پینے کا بیان ۔ حدیث 299

شراب کے برتنوں کا بیان

راوی: موسی بن اسمعیل , مسلم بن ابراہیم , جریر یعلی , بن حکیم سعید بن جبیر عبداللہ بن عمر (مشہور تابعی ہیں) کہ میں نے عبداللہ بن عمر

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ وَمُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَعْنِيِّ قَالَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ يَعْلَی يَعْنِي ابْنَ حَکِيمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيذَ الْجَرِّ فَخَرَجْتُ فَزِعًا مِنْ قَوْلِهِ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيذَ الْجَرِّ فَدَخَلْتُ عَلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ أَمَا تَسْمَعُ مَا يَقُولُ ابْنُ عُمَرَ قَالَ وَمَا ذَاکَ قُلْتُ قَالَ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيذَ الْجَرِّ قَالَ صَدَقَ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيذَ الْجَرِّ قُلْتُ وَمَا الْجَرُّ قَالَ کُلُّ شَيْئٍ يُصْنَعُ مِنْ مَدَرٍ

موسی بن اسماعیل، مسلم بن ابراہیم، جریر یعلی، بن حکیم سعید بن جبیر (مشہور تابعی ہیں) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ حضور اکرم نے مٹکہ کی نبیذ کو حرام فرمایا ہے، میں (سعید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ) ان کے اس سے قول کہ حضور اکرم نے مٹکہ کی نبیذ کو حرام فرمایا ہے گھبرا کر باہر نکلا اور حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے پاس حاضر ہوا پس میں نے کہا کہ کیا آپ نہیں سنتے کہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کیا کہتے ہیں وہ کہنے لگے کہ انہوں نے کیا کہا؟ میں نے کہا وہ کہتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مٹکہ کی نبیذ کو حرام قرار دیا ہے۔ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا کہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سچ کہا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مٹکہ کی نبیذ کو حرام فرمایا ہے میں نے کہا کہ مٹکہ سے کیا مراد ہے فرمایا کہ ہر وہ چیز جو گارے سے بنائی جائے۔

یہ حدیث شیئر کریں