نشہ کا بیان
راوی: وہب بن بقیہ , خالد , عاصم بن کلیب , ابوبردہ ,
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ کُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِي مُوسَی قَالَ سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ شَرَابٍ مِنْ الْعَسَلِ فَقَالَ ذَاکَ الْبِتْعُ قُلْتُ وَيُنْتَبَذُ مِنْ الشَّعِيرِ وَالذُّرَةِ فَقَالَ ذَلِکَ الْمِزْرُ ثُمَّ قَالَ أَخْبِرْ قَوْمَکَ أَنَّ کُلَّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ
وہب بن بقیہ، خالد، عاصم بن کلیب، ابوبردہ، ابوموسی فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے شہد کی شراب کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے فرمایا کہ تو بتع ہے۔ میں نے عرض کیا کہ جو اور جوار سے بھی نبیذ بن جاتی ہے فرمایا کہ وہ مزر ہے پھر آپ نے فرمایا کہ اپنی قوم کو خبردار کر دو کہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے (خواہ وہ بتع ہے جو مزر ہو)