نشہ کا بیان
راوی: سلیمان بن داؤد , محمد بن عیسی , حماد , ابن زید ایوب بن بشیر ,
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی فِي آخَرِينَ قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُّ مُسْکِرٍ خَمْرٌ وَکُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ وَمَنْ مَاتَ وَهُوَ يَشْرَبُ الْخَمْرَ يُدْمِنُهَا لَمْ يَشْرَبْهَا فِي الْآخِرَةِ
سلیمان بن داؤد، محمد بن عیسی، حماد، ابن زید، ایوب ، نافع، ابن عمر سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہر نشہ آور شراب ہے اور ہر نشہ آور حرام ہے اس حالت میں مرا کہ شراب نوشی کا عادی تھا تو آخرت میں (جنت کی شراب) نہ پی سکے گا۔