شراب کی حرمت کا بیان
راوی: سلیمان بن حرب , حماد , ثابت انس
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کُنْتُ سَاقِيَ الْقَوْمِ حَيْثُ حُرِّمَتْ الْخَمْرُ فِي مَنْزِلِ أَبِي طَلْحَةَ وَمَا شَرَابُنَا يَوْمَئِذٍ إِلَّا الْفَضِيخُ فَدَخَلَ عَلَيْنَا رَجُلٌ فَقَالَ إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ وَنَادَی مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْنَا هَذَا مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سلیمان بن حرب، حماد، ثابت، انس فرماتے ہیں کہ جب حرمت شراب کی آیات نازل ہوئیں تو اس وقت میں حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ انصاری کے مکان میں قوم کو شراب پلا رہا تھا، اور اس روز ہماری شراب فضیخ کے علاوہ کچھ اور نہیں تھی کہ اچانک ایک شخص ہمارے پاس آیا اور اس نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شراب کو حرام کر دیا ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منادی نے بھی آواز لگائی تو ہم نے کہا کہ یہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا منادی ہے۔
Narrated Anas ibn Malik:
I was serving wine to the people in the house of AbuTalhah when it was prohibited and that day our wine was made from unripe dates. A man entered upon us and said: The wine has been prohibited, and the herald of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) made an announcement. We then said: This is the herald of the Apostle of Allah (peace_be_upon_him)