بنی اسرائیل سے روایت کا بیان
راوی: محمد بن مثنی , معاذ , قتادہ , ابوحسان عبداللہ بن عمر
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذٌ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي حَسَّانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ کَانَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحَدِّثُنَا عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ حَتَّی يُصْبِحَ مَا يَقُومُ إِلَّا إِلَی عُظْمِ صَلَاةٍ
محمد بن مثنی، معاذ، قتادہ، ابوحسان عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں بنی اسرائیل سے بہت سی باتیں بتلاتے یہاں تک کہ صبح ہو جاتی لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھتے نہ تھے۔ (اس مجلس سے) الاّ یہ کہ ایک عظیم نماز (تہجد) کے لیے۔
Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As:
The Prophet (peace_be_upon_him) used to relate to us traditions from the children of Isra'il till morning came; he would not get up except for obligatory prayer.