سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ علم کا بیان ۔ حدیث 267

علم کی نشرواشاعت کی فضیلت

راوی: زہیر بن حرب , عثمان بن ابی شیبہ , جریر , اعمش عبداللہ بن عبداللہ سعید بن جبیر , ابن عباس

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْمَعُونَ وَيُسْمَعُ مِنْکُمْ وَيُسْمَعُ مِمَّنْ سَمِعَ مِنْکُمْ

زہیر بن حرب، عثمان بن ابی شیبہ، جریر، اعمش عبداللہ بن عبداللہ سعید بن جبیر، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ مجھ سے سنا کرتے ہو اور پھر تم سے سنا جائے گا اور ان لوگوں سے سنا جائے گا جو تم سے سنتے ہیں

Narrated Abdullah ibn Abbas:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: You hear (from me), and others will hear from you; and people will hear from them who heard from you.

یہ حدیث شیئر کریں