اہل کتاب سے حدیث روایت کرنے کا بیان
راوی: احمد بن یونس , ابن ابی زناد , خارجہ بن زید بن ثابت
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ خَارِجَةَ يَعْنِي ابْنَ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ قَالَ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَعَلَّمْتُ لَهُ کِتَابَ يَهُودَ وَقَالَ إِنِّي وَاللَّهِ مَا آمَنُ يَهُودَ عَلَی کِتَابِي فَتَعَلَّمْتُهُ فَلَمْ يَمُرَّ بِي إِلَّا نِصْفُ شَهْرٍ حَتَّی حَذَقْتُهُ فَکُنْتُ أَکْتُبُ لَهُ إِذَا کَتَبَ وَأَقْرَأُ لَهُ إِذَا کُتِبَ إِلَيْهِ
احمد بن یونس، ابن ابی زناد، خارجہ یعنی زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم فرمایا چنانچہ میں نے آپ کے لئے یہودیوں کی تحریر وغیرہ سیکھی۔ اور آپ نے فرمایا کہ اللہ کی قسم مجھے یقین نہیں ہے کہ یہود میری تحریر کو درست لکھتے ہوں گے چنانچہ میں نے اسے سیکھا ابھی آدھا مہینہ بھی نہیں گزارا تھا کہ میں اس میں ماہر ہو گیا چنانچہ میں ہی آپ کے لئے لکھا کرتا تھا جب آپ لکھواتے اور جب آپ کے پاس کہیں سے یہودیوں کی تحریر آتی تو میں ہی اسے پڑھا کرتا تھا۔
Narrated Zayd ibn Thabit:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) ordered me (to learn the writing of the Jews), so I learnt for him the writing of the Jews. He said: I swear by Allah, I do not trust Jews in respect of writing for me. So I learnt it, and only a fortnight passed that . I mastered it. I would write for him when he wrote (to them), and read to him when something was written to him.