علم کی فضیلت کیا بیان
راوی: احمد بن یونس , زائدہ اعمش , ابوصالح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زَائِدَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ رَجُلٍ يَسْلُکُ طَرِيقًا يَطْلُبُ فِيهِ عِلْمًا إِلَّا سَهَّلَ اللَّهُ لَهُ بِهِ طَرِيقَ الْجَنَّةِ وَمَنْ أَبْطَأَ بِهِ عَمَلُهُ لَمْ يُسْرِعْ بِهِ نَسَبُهُ
احمد بن یونس، زائدہ اعمش، ابوصالح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی آدمی ایسا نہیں ہے کہ وہ علم کے حصول اللہ کے راستہ میں چلے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے واسطے جنت کا راستہ آسان فرما دیتے ہیں اور جس نے عمل میں کاہلی و تاخیر کی تو اس کا نسب اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گا۔