سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ فیصلوں کا بیان ۔ حدیث 223

دو آدمی کسی چیز کا دعوی کریں لیکن گواہ کسی کے پاس نہ ہو تو کیا کیا جائے

راوی: محمد بن منہال , یزید بن زریع , ابن ابی عروبہ , قتادہ , خلاس , ابورافع , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ خِلَاسٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا فِي مَتَاعٍ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ لِوَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةٌ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَهِمَا عَلَی الْيَمِينِ مَا کَانَ أَحَبَّا ذَلِکَ أَوْ کَرِهَا

محمد بن منہال، یزید بن زریع، ابن ابی عروبہ، قتادہ، خلاس، ابورافع، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مروی ہے کہ دو آدمی کسی سامان کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جھگڑا لے کر آئے ان میں سے کسی کے پاس گواہ نہیں تھا نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ قرعہ اندازی کرو حلف پر خواہ وہ دونوں اسے پسند کریں یا نہ کریں۔

Narrated AbuHurayrah:
Two men disputed about some property and brought the case to the Holy Prophet (peace_be_upon_him), but neither of them could produce any proof. So the Holy Prophet (peace_be_upon_him) said: Cast lots about the oath whatever it may be, whether they like it or dislike it.

یہ حدیث شیئر کریں