دو آدمی کسی چیز کا دعوی کریں لیکن گواہ کسی کے پاس نہ ہو تو کیا کیا جائے
راوی: محمد بن منہال , یزید بن زریع , ابن ابی عروبہ , قتادہ , سعید بن ابی بردہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَبِي مُوسَی الْأَشْعَرِيِّ أَنَّ رَجُلَيْنِ ادَّعَيَا بَعِيرًا أَوْ دَابَّةً إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَتْ لِوَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةٌ فَجَعَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمَا
محمد بن منہال، یزید بن زریع، ابن ابی عروبہ، قتادہ، سعید بن ابی بردہ، ابوموسی اشعری سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے ایک اونٹ یا کسی جانور کے بارے میں دعوی کیا نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اور ان میں سے کسی ایک کے پاس بھی گواہ نہیں تھا، تو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے ان دونوں میں مشترک کر دیا۔
Narrated AbuMusa al-Ash'ari:
Two men claimed a camel or an animal and brought the case to the Holy Prophet (peace_be_upon_him). But as neither of them produced any proof, the Holy Prophet (peace_be_upon_him) declared that they should share it equally.