درختوں پر پھلوں کا اندازہ کرنے کا بیان
راوی: احمد بن حنبل , عبدالرزاق , محمد بن بکر , بن جریج , ابوزبیر ,
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ خَرَصَهَا ابْنُ رَوَاحَةَ أَرْبَعِينَ أَلْفَ وَسْقٍ وَزَعَمَ أَنَّ الْيَهُودَ لَمَّا خَيَّرَهُمْ ابْنُ رَوَاحَةَ أَخَذُوا الثَّمَرَ وَعَلَيْهِمْ عِشْرُونَ أَلْفَ وَسْقٍ
احمد بن حنبل، عبدالرزاق، محمد بن بکر، بن جریج، ابو زبیر فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ کو سنا وہ فرماتے تھے کہ خیبر کے پھلوں کا اندازہ لگایا ابن رواحہ نے چالیس ہزار وسق اور ان کا خیال یہ ہے کہ جب یہود کو ابن رواحہ نے اختیار دیا تو انہوں نے کھجور (سب کی سب) لے لی اور بیس ہزار وسق ان کے اوپر واجب تھے (یعنی کھجور تو سب لے لیں اور آدھی کھجور کی قیمت بیس ہزار وسق کی دینی قبول کر لی )
Narrated Jabir ibn Abdullah:
Ibn Rawahah assessed them (the amount of dates) at forty thousand wasqs, and when Ibn Rawahah gave them option, the Jews took the fruits in their possession and twenty thousand wasqs of dates were due from them.