ایک قسم اور ایک گواہ پر فیصلہ کرنے کا بیان
راوی: محمد بن داؤد , زیاد , ابن یونس , سلیمان بن بلال ربیعہ مصعب یہ حدیث بھی سلیمان بن بلال نے ربیعہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ الْإِسْکَنْدَرَانِيُّ حَدَّثَنَا زِيَادٌ يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ رَبِيعَةَ بِإِسْنَادِ أَبِي مُصْعَبٍ وَمَعْنَاهُ قَالَ سُلَيْمَانُ فَلَقِيتُ سُهَيْلًا فَسَأَلْتُهُ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ فَقَالَ مَا أَعْرِفُهُ فَقُلْتُ لَهُ إِنَّ رَبِيعَةَ أَخْبَرَنِي بِهِ عَنْکَ قَالَ فَإِنْ کَانَ رَبِيعَةُ أَخْبَرَکَ عَنِّي فَحَدِّثْ بِهِ عَنْ رَبِيعَةَ عَنِّي
محمد بن داؤد، زیاد، ابن یونس، سلیمان بن بلال ربیعہ مصعب یہ حدیث بھی سلیمان بن بلال نے ربیعہ سے ابی مصعب کی سند کے ساتھ سی معنی میں روایت کی ہے سلیمان نے کہا کہ میں سہیل سے ملا اور میں نے ان سے اس حدیث کے بارے میں سوال کیا انہوں نے کہا کہ مجھے علم نہیں میں نے ان سے کہا کہ بیشک ربیعہ نے مجھے آپ کے واسطے سے یہ حدیث بیان کی ہے تو انہوں نے کہا کہ اگر ربیعہ نے تجھ سے میرے واسطے سے یہ حدیث بتلائی ہے تو پھر تو اس روایت کو ربیعہ اور میرے واسطے سے بیان کرو۔