ایک قسم اور ایک گواہ پر فیصلہ کرنے کا بیان
راوی: محمد بن یحیی , سلمہ بن شبیب , عبدالرزاق , محمد بن مسلم , عمرو بن دینار ,
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی وَسَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ بِإِسْنَادِهِ وَمَعْنَاهُ قَالَ سَلَمَةُ فِي حَدِيثِهِ قَالَ عَمْرٌو فِي الْحُقُوقِ
محمد بن یحیی، سلمہ بن شبیب، عبدالرزاق، محمد بن مسلم، عمرو بن دینار سے یہی حدیث اسی سند کے ساتھ مروی ہے اس میں یہ ہے کہ سلمہ (جو راوی حدیث ہیں) انہوں نے اپنی روایت میں کہا کہ عمرو بن دینار نے فرمایا ہے کہ یہ فیصلہ جو حضور نے فرمایا تھا حقوق میں تھا۔