سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ فیصلوں کا بیان ۔ حدیث 210

رضاعت پر گواہی کا بیان

راوی: سلیمان بن حرب , حماد بن زید , ایوب بن ابی ملیکہ , عقبہ بن حارث , عقبہ بن حارث فرماتے ہیں کہ مجھ

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْکَةَ حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ الْحَارِثِ وَحَدَّثَنِيهِ صَاحِبٌ لِي عَنْهُ وَأَنَا لِحَدِيثِ صَاحِبِي أَحْفَظُ قَالَ تَزَوَّجْتُ أُمَّ يَحْيَی بِنْتَ أَبِي إِهَابٍ فَدَخَلَتْ عَلَيْنَا امْرَأَةٌ سَوْدَائُ فَزَعَمَتْ أَنَّهَا أَرْضَعَتْنَا جَمِيعًا فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لَهُ فَأَعْرَضَ عَنِّي فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا لَکَاذِبَةٌ قَالَ وَمَا يُدْرِيکَ وَقَدْ قَالَتْ مَا قَالَتْ دَعْهَا عَنْکَ

سلیمان بن حرب، حماد بن زید، ایوب بن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے عقبہ بن حارث نے بیان کیا جبکہ میرے ایک ساتھی نے بھی انہی کی روایت سے مجھ سے بیان کیا کہ اور مجھے اپنے ساتھی کی روایت زیادہ اچھی طرح یاد ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ام یحیی بنت ابی اہاب سے نکاح کیا ہمارے پاس ایک بار ایک کالی عورت آئی اور اس نے دعوی کیا کہ اس نے ہم دونوں کو دودھ کو پلایا ہے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور یہ بات آپ سے بیان کی آپ نے مجھ سے اعراض کیا میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ بلا شبہ وہ عورت جھوٹی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں کیا علم ہے؟ جبکہ وہ کہہ چکی جو کہہ چکی ہے اپنی بیوی کو چھوڑ دو۔

Narrated Abdullah ibn Amr ibn al-'As:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: The proviso of a loan combined with a sale is not allowable, nor two conditions relating to one transaction, nor the profit arising from something which is not in one's charge, nor selling what is not in your possession.

یہ حدیث شیئر کریں