قاضی کے فیصلہ میں خطا کا بیان
راوی: سلیمان بن داؤد , ابن وہب , یونس بن یزید , ابن شہاب , عمر بن خطاب
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ وَهُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ الرَّأْيَ إِنَّمَا کَانَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُصِيبًا لِأَنَّ اللَّهَ کَانَ يُرِيهِ وَإِنَّمَا هُوَ مِنَّا الظَّنُّ وَالتَّکَلُّفُ
سلیمان بن داؤد، ابن وہب، یونس بن یزید، ابن شہاب سے روایت ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن الخطاب نے منبر پر بیٹھ کر فرمایا۔ اے لوگو! ذاتی رائے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہی صحیح تھی کیونکہ اللہ تعالیٰ ان کو صحیح راہ دکھاتے تھے جبکہ ہماری رائے تو صرف ایک گمان ہے اور مشقت ہے۔
Narrated Umar ibn al-Khattab:
Umar said while he was (sitting) on the pulpit: O people, the opinion from the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) was right, because Allah showed (i.e. inspired) him; but from us it is sheer conjecture and artifice.