قاضی کے فیصلہ میں خطا کا بیان
راوی: ابراہیم بن موسی , عیسی , اسامہ , عبداللہ بن رافع , اس سند سے بھی ام سلمہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی الرَّازِيُّ أَخْبَرَنَا عِيسَی حَدَّثَنَا أُسَامَةُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ قَالَ سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ قَالَ يَخْتَصِمَانِ فِي مَوَارِيثَ وَأَشْيَائَ قَدْ دَرَسَتْ فَقَالَ إِنِّي إِنَّمَا أَقْضِي بَيْنَکُمْ بِرَأْيِي فِيمَا لَمْ يُنْزَلْ عَلَيَّ فِيهِ
ابراہیم بن موسی، عیسی، اسامہ، عبداللہ بن رافع، اس سند سے بھی حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مذکورہ بالا حدیث مروی ہے اس میں اتنا فرق ہے کہ وہ میراث کے معاملہ میں جھگڑا کرتے تھے اور کچھ پرانی اشیاء کے بارے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایسے معاملہ جس کے بارے میں مجھ پر کچھ نازل نہیں ہوا اپنی رائے سے فیصلہ کروں گا۔