کنکری مارنے کا بیان
راوی: حفص بن عمر , شعبہ , قتادہ , عقبہ بن صہبان , عبدالرحمن بن مغفل
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ صُهْبَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْخَذْفِ قَالَ إِنَّهُ لَا يَصِيدُ صَيْدًا وَلَا يَنْکَأُ عَدُوًّا وَإِنَّمَا يَفْقَأُ الْعَيْنَ وَيَکْسِرُ السِّنَّ
حفص بن عمر، شعبہ، قتادہ، عقبہ بن صہبان، حضرت عبدالرحمن بن مغفل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنکریاں (ٹھیکرے) مارنے سے منع فرمایا ان سے شکار تو ہوتا نہیں اور نہ دشمن مرتا ہے ہاں یہ آنکھ ضرور پھوڑتی ہیں اور دانت ضرور توڑتی ہیں اس لئے اسے نہیں مارنا چاہیے۔