چینو نٹی کو بلا وجہ نہیں مارنا چاہیے
راوی: ابوصالح محبوب بن موسیٰ , ابواسحاق فزاری , ابواسحاق شیبانی , ابن سعد , ابوداؤد حسن بن سعد , عبدالرحمن بن عبداللہ
حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ مَحْبُوبُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَقَ الْفَزَارِيُّ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ ابْنِ سَعْدٍ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهُوَ الْحَسَنُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَانْطَلَقَ لِحَاجَتِهِ فَرَأَيْنَا حُمَّرَةً مَعَهَا فَرْخَانِ فَأَخَذْنَا فَرْخَيْهَا فَجَائَتْ الْحُمَرَةُ فَجَعَلَتْ تُفَرِّشُ فَجَائَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مَنْ فَجَعَ هَذِهِ بِوَلَدِهَا رُدُّوا وَلَدَهَا إِلَيْهَا وَرَأَی قَرْيَةَ نَمْلٍ قَدْ حَرَّقْنَاهَا فَقَالَ مَنْ حَرَّقَ هَذِهِ قُلْنَا نَحْنُ قَالَ إِنَّهُ لَا يَنْبَغِي أَنْ يُعَذِّبَ بِالنَّارِ إِلَّا رَبُّ النَّارِ
ابوصالح محبوب بن موسی، ابواسحاق فزاری، ابواسحاق شیبانی، ابن سعد، ابوداؤد حسن بن سعد، حضرت عبدالرحمن بن عبداللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی حاجت پوری کرنے تشریف لے گئے تو ہم نے ایک سرخ پرندہ (ایک خاص خوبصورت پرندہ ہے جو اپنے پر کبھی پھیلاتا ہے اور کبھی بند کرتا ہے) دیکھا تو اس کے ساتھ اس کے دو چھوٹے چھوٹے بچے تھے ہم نے اس کے بچوں کو اٹھا لیا وہ چڑیا آئی پھڑ پھڑا نے لگی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کس نے اس کی اولاد کی وجہ سے اس کو تکلیف میں مبتلاء کیا ہے اس کے بچوں کو اس کو لوٹا دو آپ نے چیونٹیوں کا ایک جلا ہوا ایک بل دیکھا تو آپ نے فرمایا اس کو کس نے جلایا ہے ہم نے کہا ہم نے! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کسی انسان کے لئے یہ جائز نہیں ہے کہ آگ کا عذاب کسی کو دے سوائے آگ کے رب کے (اللہ تعالیٰ کہ)۔