سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1854

چینو نٹی کو بلا وجہ نہیں مارنا چاہیے

راوی: احمد بن صالح , عبداللہ بن وہب , یونس , ابن شہاب , ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن , سعید بن مسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ نَمْلَةً قَرَصَتْ نَبِيًّا مِنْ الْأَنْبِيَائِ فَأَمَرَ بِقَرْيَةِ النَّمْلِ فَأُحْرِقَتْ فَأَوْحَی اللَّهُ إِلَيْهِ أَفِي أَنْ قَرَصَتْکَ نَمْلَةٌ أَهْلَکْتَ أُمَّةً مِنْ الْأُمَمِ تُسَبِّحُ

احمد بن صالح، عبداللہ بن وہب، یونس، ابن شہاب، ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن، سعید بن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک چیونٹی نے انبیاء علیہ السلام السلام میں سے کسی نبی کو کاٹ دیا تو انہوں نے چیونٹیوں کے بل کے جلا نے کا حکم دیا چنانچہ ان کے بل کو جلا دیا گیا پس اللہ تعالیٰ نے ان پر وحی بیھجی کہ آپ کو ایک چیونٹی نے کاٹا تھا آپ نے پوری تسبیح کرنے والی ایک امت ہلاک کر دیا ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں