قضا طلب کرنے اور اس میں جلدی کرنے کا بیان
راوی: محمد بن کثیر , اسرائیل , عبدالاعلی , بلال , انس بن مالک سے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی عَنْ بِلَالٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ طَلَبَ الْقَضَائَ وَاسْتَعَانَ عَلَيْهِ وُکِلَ إِلَيْهِ وَمَنْ لَمْ يَطْلُبْهُ وَلَمْ يَسْتَعِنْ عَلَيْهِ أَنْزَلَ اللَّهُ مَلَکًا يُسَدِّدُهُ
محمد بن کثیر، اسرائیل، عبدالاعلی، بلال، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جس شخص نے عہدہ قضاء طلب کیا اور اس پر لوگوں سے مدد چاہی تو وہ اسی کے سپرد کر دیا جائے گا۔ اور جس نے اسے طلب نہیں کیا اور نہ لوگوں سے اس معاملہ پر مدد چاہی اسے عہدہ قضاء مل گیا تو ایک فرشتہ اللہ تعالیٰ نازل فرماتے ہیں جو اس کے معاملات کو درست کرتا ہے۔
Narrated Anas ibn Malik:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: If anyone desires the office of Judge and seeks help for it, he will be left to his own devices; if anyone does not desire it, nor does he seek help for it, Allah will send down an angel who will direct him aright.