سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1841

سانپوں کے قتل کا بیان

راوی: قعنبی , مالک نافع , ابولبابہ

حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ أَبِي لُبَابَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ قَتْلِ الْجِنَّانِ الَّتِي تَکُونُ فِي الْبُيُوتِ إِلَّا أَنْ يَکُونَ ذَا الطُّفْيَتَيْنِ وَالْأَبْتَرَ فَإِنَّهُمَا يَخْطِفَانِ الْبَصَرَ وَيَطْرَحَانِ مَا فِي بُطُونِ النِّسَائِ

قعنبی، مالک نافع، حضرت ابولبابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چھوٹے سانپوں کو جو عموماً گھروں میں ہوتے ہیں مارنے سے منع فرمایا الاّ یہ کہ وہ پیٹھ پر دوسفید لکیر والے ہوں یا دم کٹے ہوں کیونکہ یہ دونوں سانپ نظر کو اچک لیتے ہیں اور عورتوں کے پیٹوں میں موجود حملوں کو پھینک دیتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں