سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1836

سانپوں کے قتل کا بیان

راوی: اسحاق بن اسماعیل , سفیان , ابن عجلان , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا سَالَمْنَاهُنَّ مُنْذُ حَارَبْنَاهُنَّ وَمَنْ تَرَکَ شَيْئًا مِنْهُنَّ خِيفَةً فَلَيْسَ مِنَّا

اسحاق بن اسماعیل، سفیان، ابن عجلان، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ہم نے سانپوں سے صلح نہیں کی جب سے ہم نے ان سے جنگ شروع کی اور جو ان میں سے کسی سانپ کو چھوڑ دے (مارے نہیں) ڈر کر وہ ہم میں سے نہیں۔

Narrated AbuHurayrah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: We have not made peace with them since we fought with them, so he who leaves any of them alone through fear does not belong to us.

یہ حدیث شیئر کریں