سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1824

مکان تعمیر کرنے کا بیان

راوی: عثمان بن ابوشیبہ , ہناد , ابومعاویہ اعمش

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَهَنَّادٌ الْمَعْنَی قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ بِإِسْنَادِهِ بِهَذَا قَالَ مَرَّ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نُعَالِجُ خُصًّا لَنَا وَهَی فَقَالَ مَا هَذَا فَقُلْنَا خُصٌّ لَنَا وَهَی فَنَحْنُ نُصْلِحُهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا أَرَی الْأَمْرَ إِلَّا أَعْجَلَ مِنْ ذَلِکَ

عثمان بن ابوشیبہ، ہناد، ابومعاویہ اعمش سے اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس سے گذرے ہم اپنی کوٹھری کو درست کر رہے تھے جو کمزور ہوگئی تھی اور گرنے کے قریب تھی آپ نے فرمایا کہ یہ کیا ہے ہم نے کہا ہماری کوٹھری ہے جو کمزور ہوگئی تھی ہم اسے درست کر رہے تھے آپ نے فرمایا کہ میں تو معاملہ (موت کو) اس سے بھی زیادہ جلدی آنے والا سمجھتا ہوں۔

یہ حدیث شیئر کریں