کوئی کسی کو یہ دعا دے اللہ تیری حفاظت کرے تو صحیح ہے
راوی: موسیٰ بن اسماعیل , حماد , ثابت بنانی , عبداللہ بن رباح انصاری , ابوقتادہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو قَتَادَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ فِي سَفَرٍ لَهُ فَعَطِشُوا فَانْطَلَقَ سَرْعَانُ النَّاسِ فَلَزِمْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِلْکَ اللَّيْلَةَ فَقَالَ حَفِظَکَ اللَّهُ بِمَا حَفِظْتَ بِهِ نَبِيَّهُ
موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت بنانی، عبداللہ بن رباح انصاری، حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی سفر میں تھے تو لوگوں کو پیاس لگی جو جلد باز لوگ تھے تو وہ پانی پیتے چلے گئے میں نے آپ کو لازم پکڑ لیا اور اس رات آپ کی حفاظت کی آپ نے فرمایا کہ اللہ تیری حفاظت فرمائے جیسے تو نے اس کے نبی کی حفاظت کی۔