سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1810

رخسار پر بوسہ دینے کا بیان

راوی: عبداللہ بن سالم , ابراہیم بن یوسف , ابواسحاق , براء بن عازب

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَالِمٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ قَالَ دَخَلْتُ مَعَ أَبِي بَکْرٍ أَوَّلَ مَا قَدِمَ الْمَدِينَةَ فَإِذَا عَائِشَةُ ابْنَتُهُ مُضْطَجِعَةٌ قَدْ أَصَابَتْهَا حُمَّی فَأَتَاهَا أَبُو بَکْرٍ فَقَالَ لَهَا کَيْفَ أَنْتِ يَا بُنَيَّةُ وَقَبَّلَ خَدَّهَا

عبداللہ بن سالم، ابراہیم بن یوسف، ابواسحاق، حضرت براء بن عازب فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ آیا جب وہ پہلے پہل مدینہ طیبہ آئے تو ان کی صاحبزادی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا لیٹی ہوئی تھی اور انہیں بخار نے آگھیرا تھا تو ابوبکر ان کے پاس آئے اور ان سے کہا کہ اے میری بیٹی اور ان کے رخسار پر بوسہ دیا۔

Narrated Al-Bara' ibn Azib:
I went in with AbuBakr when he had newly come to Medina and he found his daughter Aisha lying down afflicted with fever. AbuBakr went to her, and saying: How are you, girlie? kissed her on the cheek.

یہ حدیث شیئر کریں