سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1803

تعظیما کسی کے لئے کھڑے ہونا

راوی: حفص بن عمر , شعبہ , سعد بن ابراہیم , ابوامامہ بن سہل بن حنیف , ابوسعید الخدری

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ أَهْلَ قُرَيْظَةَ لَمَّا نَزَلُوا عَلَی حُکْمِ سَعْدٍ أَرْسَلَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَائَ عَلَی حِمَارٍ أَقْمَرَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُومُوا إِلَی سَيِّدِکُمْ أَوْ إِلَی خَيْرِکُمْ فَجَائَ حَتَّی قَعَدَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

حفص بن عمر، شعبہ، سعد بن ابراہیم، ابوامامہ بن سہل بن حنیف، حضرت ابوسعید الخدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ بنو قریظہ جب حضرت سعد بن معاذ کے حکم پر آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بلا بھیجا تھا تو حضرت سعد ایک سفید گدھے پر سوار تشریف لائے تو رسول اللہ نے فرمایا کہ اپنے سردار کی تعظیم کے لئے کھڑے ہوجاؤ فرمایا اپنے میں سے ایک بہتر شخص کے لئے کھڑے ہوجاؤ حتی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھ گئے۔

یہ حدیث شیئر کریں