مصافحہ کرنے کا بیان
راوی: موسیٰ بن اسماعیل , حماد , حمید , انس بن مالک
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ لَمَّا جَائَ أَهْلُ الْيَمَنِ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ جَائَکُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ وَهُمْ أَوَّلُ مَنْ جَائَ بِالْمُصَافَحَةِ
موسی بن اسماعیل، حماد، حمید، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب اہل یمن حضور اکرم کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا کہ تمہارے پاس یمن کے لوگ آئے ہیں اور وہ سب سے پہلے لوگ ہیں جنہوں نے مصافحہ کیا۔
Narrated Anas ibn Malik:
When the people of the Yemen came, the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: The people of the Yemen have come to you and they are first to shake hands.