سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1783

سلام کا صحیح طریقہ، الفاظ سلام کا بیان

راوی: محمد بن کثیر , جعفربن سلیمان , عوف , ابورجاء , عمران بن حصین

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ عَوْفٍ عَنْ أَبِي رَجَائٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْکُمْ فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ ثُمَّ جَلَسَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَشْرٌ ثُمَّ جَائَ آخَرُ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْکُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ فَرَدَّ عَلَيْهِ فَجَلَسَ فَقَالَ عِشْرُونَ ثُمَّ جَائَ آخَرُ فَقَالَ السَّلَامُ عَلَيْکُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَکَاتُهُ فَرَدَّ عَلَيْهِ فَجَلَسَ فَقَالَ ثَلَاثُونَ

محمد بن کثیر، جعفربن سلیمان، عوف، ابورجاء، حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ السلام علیکم آپ نے اس کا جواب دیا پھر وہ بیٹھ گیا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دس نیکیاں مل گئیں پھر دوسرا شخص آیا اس نے کہا السلام علیکم آپ نے اسے بھی جواب دیا تو وہ بیٹھ گیا آپ نے فرمایا کہ بیس نیکیاں مل گئیں پھر تیسرا شخص آیا اس نے کہا کہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ آپ نے اس کو جواب دیا آپ نے فرمایا کہ تیس (نیکیاں مل گئیں کہ پوراسلام کیا، سنت تو السَّلَامُ عَلَيْکُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ سے بھی ادا ہوگئی لیکن پورا سلام کرنے پر اجر زیادہ ہے۔)

Narrated Imran ibn Husayn:
A man came to the Prophet (peace_be_upon_him) and said: Peace be upon you! He responded to his salutation. He then sat down. The Prophet (peace_be_upon_him) said: Ten. Another man came and said: Peace and Allah's mercy be upon you! He responded to his salutation when he sat down. He said: Twenty. Another man came and said: Peace and Allah's mercy and blessings be upon you! He responded to him and said when he sat down: and blessings be upon you! He responded to him and said when he sat down: Thirty.

یہ حدیث شیئر کریں