سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1757

غلام وباندی کے حقوق کا بیان

راوی: مسدد , ابوکامل , ابوعوانہ , فراس , ابوصالح ذکوان ذاذان

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ وَأَبُو کَامِلٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ فِرَاسٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ ذَکْوَانَ عَنْ زَاذَانَ قَالَ أَتَيْتُ ابْنَ عُمَرَ وَقَدْ أَعْتَقَ مَمْلُوکًا لَهُ فَأَخَذَ مِنْ الْأَرْضِ عُودًا أَوْ شَيْئًا فَقَالَ مَا لِي فِيهِ مِنْ الْأَجْرِ مَا يَسْوَی هَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ لَطَمَ مَمْلُوکَهُ أَوْ ضَرَبَهُ فَکَفَّارَتُهُ أَنْ يُعْتِقَهُ

مسدد، ابوکامل، ابوعوانہ، فراس، ابوصالح ذکوان ذاذان کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آیا انہوں نے اپنا ایک غلام آزاد کیا تھا انہوں نے زمین سے ایک لکڑی یا کوئی چیز اٹھائی اور فرمایا کہ مجھے اس لکڑی کے برابر بھی اجر نہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ نے فرمایا کہ جس نے اپنے غلام کو چانٹا یا اور کسی طرح مارا تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ اے آزاد کردے۔

یہ حدیث شیئر کریں