غلام وباندی کے حقوق کا بیان
راوی: محمد بن علاء , ابن مثنی , ابومعاویہ , اعمش , ابراہیم تیمی , ابومسعود الانصاری
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ کُنْتُ أَضْرِبُ غُلَامًا لِي فَسَمِعْتُ مِنْ خَلْفِي صَوْتًا اعْلَمْ أَبَا مَسْعُودٍ قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّی مَرَّتَيْنِ لَلَّهُ أَقْدَرُ عَلَيْکَ مِنْکَ عَلَيْهِ فَالْتَفَتُّ فَإِذَا هُوَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ هُوَ حُرٌّ لِوَجْهِ اللَّهِ تَعَالَی قَالَ أَمَا إِنَّکَ لَوْ لَمْ تَفْعَلْ لَلَفَعَتْکَ النَّارُ أَوْ لَمَسَّتْکَ النَّارُ
محمد بن علاء، ابن مثنی، ابومعاویہ، اعمش، ابراہیم تیمی، حضرت ابومسعود الانصاری فرماتے ہیں کہ میں اپنے ایک غلام کو مار رہا تھا کہ میں نے اپنے پیچھے ایک آواز سنی جان لو اے ابومسعود اللہ تعالیٰ تم پر زیادہ قادر ہیں تمہاری اس پر قدرت کی نسبت۔ میں جو اس آواز کی طرف متوجہ ہوا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے۔ میں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ اللہ کے لئے آزاد ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بہر حال اگر تو ایسا نہ کرتا تو جہنم کی آگ تجھے لپٹ جاتی یا تجھے لیتی۔