سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1747

غلام وباندی کے حقوق کا بیان

راوی: مسدد , عیسی , بن یومس , اعمش , معرور

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ دَخَلْنَا عَلَی أَبِي ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ فَإِذَا عَلَيْهِ بُرْدٌ وَعَلَی غُلَامِهِ مِثْلُهُ فَقُلْنَا يَا أَبَا ذَرٍّ لَوْ أَخَذْتَ بُرْدَ غُلَامِکَ إِلَی بُرْدِکَ فَکَانَتْ حُلَّةً وَکَسَوْتَهُ ثَوْبًا غَيْرَهُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِخْوَانُکُمْ جَعَلَهُمْ اللَّهُ تَحْتَ أَيْدِيکُمْ فَمَنْ کَانَ أَخُوهُ تَحْتَ يَدَيْهِ فَلْيُطْعِمْهُ مِمَّا يَأْکُلُ وَلْيَکْسُهُ مِمَّا يَلْبَسُ وَلَا يُکَلِّفْهُ مَا يَغْلِبُهُ فَإِنْ کَلَّفَهُ مَا يَغْلِبُهُ فَلْيُعِنْهُ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ الْأَعْمَشِ نَحْوَهُ

مسدد، عیسی، بن یومس، اعمش، معرور کہتے ہیں کہ ہم ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس ربذہ میں داخل ہوئے ان کے اوپر ایک چادر تھی اور ان کے غلام پر بھی اسی طرح کی چادر تھی ہم نے کہا اے ابوذر کاش آپ اپنے غلام کی چادر لے کر اپنی چادر سے ملالیتے تو ایک جوڑا ہوجاتا اور اسے کوئی دوسرا کپڑا پہنا دیتے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ یہ تمہارے بھائی ہیں اللہ نے انہیں تمہارا ماتحت بنایا ہے پس جس کا بھائی اس کا ماتحت ہو تو اسے چاہیے کہ جو خود کھائے اپنے ماتحت کو بھی کھلائے اور اسے وہی پہناؤ جو خود پہنو اور اسے کسی عاجز کرنے والے کام کا مکلف مت کرو اور اگر کبھی دو تو اس کام میں اس کی مدد کرو۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو ابن نمیر نے اعمش سے اسی طرح روایت کیا ہے۔

Narrated AbuDharr:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Feed those of your slaves who please you from what you eat and clothe them with what you clothe yourselves, but sell those who do not please you and do not punish Allah's creatures.

یہ حدیث شیئر کریں