سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1746

غلام وباندی کے حقوق کا بیان

راوی: عثمان بن ابوشیبہ , جریر , اعمش معرور بن سوید

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ قَالَ رَأَيْتُ أَبَا ذَرٍّ بِالرَّبَذَةِ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ غَلِيظٌ وَعَلَی غُلَامِهِ مِثْلُهُ قَالَ فَقَالَ الْقَوْمُ يَا أَبَا ذَرٍّ لَوْ کُنْتَ أَخَذْتَ الَّذِي عَلَی غُلَامِکَ فَجَعَلْتَهُ مَعَ هَذَا فَکَانَتْ حُلَّةً وَکَسَوْتَ غُلَامَکَ ثَوْبًا غَيْرَهُ قَالَ فَقَالَ أَبُو ذَرٍّ إِنِّي کُنْتُ سَابَبْتُ رَجُلًا وَکَانَتْ أُمُّهُ أَعْجَمِيَّةً فَعَيَّرْتُهُ بِأُمِّهِ فَشَکَانِي إِلَی رَسُولِ اللَّهِ فَقَالَ يَا أَبَا ذَرٍّ إِنَّکَ امْرُؤٌ فِيکَ جَاهِلِيَّةٌ قَالَ إِنَّهُمْ إِخْوَانُکُمْ فَضَّلَکُمْ اللَّهُ عَلَيْهِمْ فَمَنْ لَمْ يُلَائِمْکُمْ فَبِيعُوهُ وَلَا تُعَذِّبُوا خَلْقَ اللَّهِ

عثمان بن ابوشیبہ، جریر، اعمش معرور بن سوید سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ربذہ کے مقام پر دیکھا ان کے اوپڑ ایک موٹی چادر پڑی تھی اور ان کے غلام پر بھی۔ لوگوں نے کہا کہ اے ابوذر کاش آپ وہ چادر بھی لے لیتے جو آپ کے غلام پر ہے اور اس سے چادر سے ملا کر اپنا ایک جوڑا بنالیتے اور غلام کو دوسرے کپڑے پہنا دیتے؟ راوی کہتے ہیں کہ کہ ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ میں نے ایک آدمی کو برا بھلا کہا اور اس کی ماں عجمی تھی تو میں نے اسے اس کی ماں سے عیب لگایا۔ اس نے میری شکایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کردی آپ نے فرمایا کہ اے ابوذر تو ایک ایسا آدمی ہے کہ جس کے اندر جاہلیت کی خوبی باقی ہے آپ نے فرمایا کہ بیشک یہ تمہارے بھائی ہیں اللہ نے تمہیں ان پر فضیلت دی ہے پس جس کو اپنے غلام سے مناسبت نہ ہو اسے فروخت کردو اللہ کی مخلوق کو عذاب مت دو۔

یہ حدیث شیئر کریں