پڑوسی کے حقوق کا بیان
راوی: مسدد بن مسرہد , سعید بن منصور , حارث بن عبید , ابوعمر , جونی , طلحہ , عائشہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ وَسَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ عُبَيْدٍ حَدَّثَهُمْ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ عَنْ طَلْحَةَ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ لِي جَارَيْنِ بِأَيِّهِمَا أَبْدَأُ قَالَ بِأَدْنَاهُمَا بَابًا قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ شُعْبَةُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ طَلْحَةُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشٍ
مسدد بن مسرہد، سعید بن منصور، حارث بن عبید، ابوعمر، جونی، طلحہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے دو پڑوسی ہیں میں کس کے ساتھ پہلے حسن سلوک کروں؟ آپ نے فرمایا کہ دونوں میں جس کا دروازہ زیادہ قریب ہو اس کے ساتھ۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ شعبہ نے اس حدیث میں فرمایا کہ طلحہ قریش کے ایک آدمی تھے۔