سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1725

ذمی (کافر) کو کیسے خط لکھا جائے

راوی: حسن بن علی , محمد بن یحیی , عبدالرزاق , معمر , زہری , عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ , ابن عباس

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَتَبَ إِلَی هِرَقْلَ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَی هِرَقْلَ عَظِيمِ الرُّومِ سَلَامٌ عَلَی مَنْ اتَّبَعَ الْهُدَی قَالَ ابْنُ يَحْيَی عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ أَخْبَرَهُ قَالَ فَدَخَلْنَا عَلَی هِرَقْلَ فَأَجْلَسَنَا بَيْنَ يَدَيْهِ ثُمَّ دَعَا بِکِتَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا فِيهِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَی هِرَقْلَ عَظِيمِ الرُّومِ سَلَامٌ عَلَی مَنْ اتَّبَعَ الْهُدَی أَمَّا بَعْدُ

حسن بن علی، محمد بن یحیی، عبدالرزاق، معمر، زہری، عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہرقل کو خط لکھا کہ محمد رسول اللہ کی طرف سے روم کے بڑے بادشاہ ہرقل کی طرف۔ سلام اس پر جس نے ہدایت کی پیروی کی۔ محمد بن یحیی راوی نے کہا کہ ابن عباس نے فرمایا کہ ابوسفیان نے انہیں بتلایا اور کہا کہ ہم ہرقل کے دربار میں داخل ہوئے تو اس نے ہمیں اپنے سامنے بٹھایا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نامہ مبارک منگوایا تو اس میں لکھا تھابِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ۔ مُحَمَّدُ رَسُولُ اللَّهِ کی طرف سے روم کے بڑے بادشاہ کی طرف۔ سلام اس پر جس نے ہدایت کی پیروی کی۔ امابعد۔

Narrated Abdullah ibn Abbas:
The Prophet (peace_be_upon_him) wrote a letter to Heraclius: "From Muhammad, the Apostle of Allah, to Hiraql (Heraclius), Chief of the Byzantines. Peace be to those who follow the guidance." Ibn Yahya reported on the authority of Ibn Abbas that AbuSufyan said to him: We then came to see Hiraql (Heraclius) who seated us before him. He then called for the letter from the Apostle of Allah (peace_be_upon_him). Its contents were: "In the name of Allah, the Compassionate, the Merciful, from Muhammad the Apostle of Allah, to Hiraql, chief of Byzantines. Peace be to those who follow the guidance. To proceed."

یہ حدیث شیئر کریں