کسی کو نیکی کرتے دیکھ کر اس سے محبت کرنا
راوی: موسیٰ بن اسماعیل , سلیمان , حمید بن ہلال , عبداللہ بن صامت
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الرَّجُلُ يُحِبُّ الْقَوْمَ وَلَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَعْمَلَ کَعَمَلِهِمْ قَالَ أَنْتَ يَا أَبَا ذَرٍّ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ قَالَ فَإِنِّي أُحِبُّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ قَالَ فَإِنَّکَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ قَالَ فَأَعَادَهَا أَبُو ذَرٍّ فَأَعَادَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
موسی بن اسماعیل، سلیمان، حمید بن ہلال، حضرت عبداللہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوذرغفاری نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی کسی قوم سے محبت کرتا ہے لیکن ان کے جیسے اعمال کرنے کی قدرت نہیں رکھتا تو اس کا کیا حکم ہے؟ نبی نے فرمایا کہ اے ابوذر آخرت میں اس کے ساتھ ہوگا جس سے تو محبت کرتا ہے۔ ابوذر نے دوبارہ یہی بات کہی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہی بات دہرائی۔