سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1701

آدمی کا کسی آدمی سے پناہ مانگنا

راوی: احمد بن یونس , زہیر بن سہیل , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُهَيْلٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَائَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ نَجِدُ فِي أَنْفُسِنَا الشَّيْئَ نُعْظِمُ أَنْ نَتَکَلَّمَ بِهِ أَوْ الْکَلَامَ بِهِ مَا نُحِبُّ أَنَّ لَنَا وَأَنَّا تَکَلَّمْنَا بِهِ قَالَ أَوَقَدْ وَجَدْتُمُوهُ قَالُوا نَعَمْ قَالَ ذَاکَ صَرِيحُ الْإِيمَانِ

احمد بن یونس، زہیر بن سہیل، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے چند صحابی آپ کے پاس آئے اور کہا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم اپنے دلوں میں بہت سی چیزیں محسوس کرتے ہیں اور ان کے بارے میں گفتگو کرنا ہمیں بہت گراں ہے۔ آپ نے کیا واقعی تمہیں یہ وساوس محسوس ہوتے ہیں انہوں نے کہا جی ہاں فرمایا کہ یہ تصریح ایمان ہے۔

یہ حدیث شیئر کریں