سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1697

نومولود بچہ کے کان میں اذان دینے کا بیان

راوی: محمد بن مثنی , ابراہیم بن وزیرداؤد بن عبدالرحمٰن عطار , ابن جریح , ام حمید , عائشہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أُمِّ حُمَيْدٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ رُئِيَ أَوْ کَلِمَةً غَيْرَهَا فِيکُمْ الْمُغَرِّبُونَ قُلْتُ وَمَا الْمُغَرِّبُونَ قَالَ الَّذِينَ يَشْتَرِکُ فِيهِمْ الْجِنّ

محمد بن مثنی، ابراہیم بن وزیرداؤد بن عبدالرحمٰن عطار، ابن جریح، ام حمید، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ کیا تم میں مغربین دیکھے گئے ہیں؟ میں نے عرض کیا مغربین کیا ہیں فرمایا کہ وہ لوگ جن کے ساتھ جنات شریک ہیں۔ (مراد ان سے وہ بچے جن کے والدین نے جماع کے وقت اللہ کا ذکر نہیں کیا یعنی مسنون دعائیں نہیں پڑھیں)۔ یہاں تک کہ شیطان ان کے اس عمل میں شریک ہوگیا اس بارے میں بہت سے اقول ہیں۔

Narrated Aisha, Ummul Mu'minin:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said to me: Have the mugharribun been seen (or some other word) among you? I asked: What do the mugharribun mean? He replied: They are those in whom is a strain of the jinn.

یہ حدیث شیئر کریں