صبح و شام کا اذکار وادعیہ مسنونہ
راوی: محمد بن منہال , یزید بن زریع , روح بن قاسم , سہیل , سمہ , ابوصالح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ سُمَيٍّ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ مِائَةَ مَرَّةٍ وَإِذَا أَمْسَی کَذَلِکَ لَمْ يُوَافِ أَحَدٌ مِنْ الْخَلَائِقِ بِمِثْلِ مَا وَافَی
محمد بن منہال، یزید بن زریع، روح بن قاسم، سہیل، سمہ، ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص صبح کے وقت سو مرتبہ یہ پڑھے۔ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ۔ اور شام کو بھی اسی طرح پڑھے تو مخلوق میں سے کوئی اس درجہ کو نہیں پہنچ سکتا جس درجہ کو یہ شخص پہنچے گا۔