سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1677

صبح و شام کا اذکار وادعیہ مسنونہ

راوی:

حَدَّثَنَا ابْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ قَالَ كَانَ أَبُو ذَرٍّ يَقُولُ مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ اللَّهُمَّ مَا حَلَفْتُ مِنْ حَلِفٍ أَوْ قُلْتُ مِنْ قَوْلٍ أَوْ نَذَرْتُ مِنْ نَذْرٍ فَمَشِيئَتُكَ بَيْنَ يَدَيْ ذَلِكَ كُلِّهِ مَا شِئْتَ كَانَ وَمَا لَمْ تَشَأْ لَمْ يَكُنْ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَتَجَاوَزْ لِي عَنْهُ اللَّهُمَّ فَمَنْ صَلَّيْتَ عَلَيْهِ فَعَلَيْهِ صَلَاتِي وَمَنْ لَعَنْتَ فَعَلَيْهِ لَعْنَتِي كَانَ فِي اسْتِثْنَاءٍ يَوْمَهُ ذَلِكَ أَوْ قَالَ ذَلِكَ الْيَوْمَ

ابن معاذاپنے والد سے ، مسعودی، قاسم، ابو ذر رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کرتے ہیں کہ جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات کہے تو وہ اس روز زبان کی لغزش سے محفوظ رہے گا۔ اللَّهُمَّ مَا حَلَفْتُ مِنْ حَلِفٍ سے وَمَنْ لَعَنْتَ فَعَلَيْهِ لَعْنَتِي تک (اے اللو! میں نے جو قسم اٹھائی ، کوئی بات کی یا کئی نذر مانی وہ سب تیری حیثیت سے ہےتو جو چاہے گا تو وہ ہوگا جو نہ چاہے گا وہ نہیں ہوگا، اے اللہ! مجھے معاف کردے اور درگذر فرما۔ اے اللہ!جس رپر تو نے سلامتی اور رحمت بھیجی اس پر میری دعاء بھی ہواور جس پر تو نے لعنت بھیجی اس پر میری لعنت بھی ہو۔)

یہ حدیث شیئر کریں