سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1674

صبح و شام کا اذکار وادعیہ مسنونہ

راوی:

قَالَ أَبُو دَاوُد وَبِهَذَا الْإِسْنَادِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا أَصْبَحَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذَا الْيَوْمِ فَتْحَهُ وَنَصْرَهُ وَنُورَهُ وَبَرَكَتَهُ وَهُدَاهُ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا فِيهِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ ثُمَّ إِذَا أَمْسَى فَلْيَقُلْ مِثْلَ ذَلِكَ

امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اسی سند سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی صبح کو بیدار ہو تو کہے۔ أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْکُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ خَيْرَ هَذَا الْيَوْمِ فَتْحَهُ وَنَصْرَهُ وَنُورَهُ وَبَرَکَتَهُ وَهُدَاهُ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِيهِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ ۔ ہم نے صبح کی اور اللہ کی ساری سلطنت نے صبح کی وہ اللہ جو رب العالمین ہیں۔ اے اللہ میں آپ سے آج کے دن کی خیر کا، فتح کا اور اس کی نصرت کا اس کے نور کا، اس کی برکت کا اور اس کی ہدایت کا سوال کرتا ہوں اور آپ کی پناہ پکڑتا ہوں اس دن کے تمام شرور سے اور اس کے بعد والے ایام کے شرور سے۔ اور جب شام ہو تو بھی یہی کہے۔

یہ حدیث شیئر کریں