سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1667

صبح و شام کا اذکار وادعیہ مسنونہ

راوی: احمد بن صالح , عبداللہ بن وہب , عمرو , سالم فراء , عبدالحمید مولی بنی ہاشم

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرٌو أَنَّ سَالِمًا الْفَرَّائَ حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ الْحَمِيدِ مَوْلَی بَنِي هَاشِمٍ حَدَّثَهُ أَنَّ أُمَّهُ حَدَّثَتْهُ وَکَانَتْ تَخْدِمُ بَعْضَ بَنَاتِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ ابْنَةَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَتْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُعَلِّمُهَا فَيَقُولُ قُولِي حِينَ تُصْبِحِينَ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ مَا شَائَ اللَّهُ کَانَ وَمَا لَمْ يَشَأْ لَمْ يَکُنْ فَإِنَّهُ مَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يُصْبِحُ حُفِظَ حَتَّی يُمْسِيَ وَمَنْ قَالَهُنَّ حِينَ يُمْسِي حُفِظَ حَتَّی يُصْبِحَ

احمد بن صالح، عبداللہ بن وہب، عمرو، سالم فراء، عبدالحمید مولیٰ بنی ہاشم کہتے ہیں کہ ان سے ان کی والدہ نے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعض بنات کی خدمت کیا کرتی تھیں بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک صاحبزادی نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں یہ کلمات سکھاتے اور فرماتے کہ جب تو صبح کرے تو کہہ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الخ۔ اللہ پاک ہیں اور اس کی تعریف کے ساتھ(صبح کرتا کرتی ہوں) اللہ کے علاوہ کسی میں طاقت نہیں جو اللہ نے چاہا وہ ہوا اور جو وہ نہیں چاہے گا نہیں ہوگا، میں جانتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ علم کے اعتبار سے ہر چیز کا احاطہ کئے ہوئے ہیں ہر چیز کے بارے میں جانتے ہیں اس لئے جو ان کو صبح کے وقت پڑھتا ہے شام تک اس کی (ہر قسم کے شرور سے) حفاظت کی جاتی ہے اور جو ان کلمات کو شام کے وقت کہے صبح تک اس کی ( ہر قسم کے شرور سے) حفاظت کی جاتی ہے۔

Narrated Daughter of the Prophet:
AbdulHamid, a client of Banu Hashim, said that his mother who served some of the daughters of the Prophet (peace_be_upon_him) told him that one of the daughters of the Prophet (peace_be_upon_him) said that the Prophet (peace_be_upon_him) used to teach her saying: Say in the morning: Glory be to Allah, and I begin with praise of Him; there is no power but in Allah ; what Allah wills comes to pass and what He does not will does not come to pass; I know that Allah is Omnipotent and that Allah has comprehended everything in knowledge" ; for whoever says it in the morning will be guarded till the evening, and whoever says it in the evening will be guarded till the morning.

یہ حدیث شیئر کریں