سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1662

صبح و شام کا اذکار وادعیہ مسنونہ

راوی: احمد بن یونس , زہیر , ولید بن ثعلبہ طائی , ابن بریدہ , عبداللہ بن بریدہ اپنے والد بریدہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ ثَعْلَبَةَ الطَّائِيُّ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ أَوْ حِينَ يُمْسِي اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُکَ وَأَنَا عَلَی عَهْدِکَ وَوَعْدِکَ مَا اسْتَطَعْتُ أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ أَبُوئُ بِنِعْمَتِکَ وَأَبُوئُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي إِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ فَمَاتَ مِنْ يَوْمِهِ أَوْ مِنْ لَيْلَتِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ

احمد بن یونس، زہیر، ولید بن ثعلبہ طائی، ابن بریدہ، حضرت عبداللہ بن بریدہ اپنے والد حضرت بریدہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے صبح یا شام کو یہ کلمات کہے اے اللہ آپ میرے رب ہیں آپ کے علاوہ کوئی معبود نہیں آپ نے مجھے پیدا کیا اور میں آپ کا بندہ ہوں اور آپ کے عہد پر قائم ہوں اور آپ کے وعدہ پر قائم ہوں اپنی طاقت کے موافق۔ میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اس چیز کے شر سے جسے میں نے کیا ہے میں آپ کی نعمتوں اور اپنے گناہوں کا اعتراف کرتا ہوں پس آپ میری مغفرت فرما دیجیے۔ بیشک آپ کے علاوہ کوئی گناہوں کو معاف نہیں کرسکتا اور اس روز یا اس رات جو مر گیا جنت میں داخل ہوگا۔

Narrated Buraydah ibn al-Hasib:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: If anyone says in the morning or in the evening: "O Allah! Thou art my Lord; there is no god but Thee, Thou hast created me, and I am Thy servant and hold to Thy covenant and promise as much as I can; I seek refuge in Thee from the evil of what I have done: I acknowledge Thy favour to me, and I acknowledge my sin; pardon me, for none but Thee pardons sins, and dies during the daytime or during the night." he will go to Paradise.

یہ حدیث شیئر کریں