سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1661

صبح و شام کا اذکار وادعیہ مسنونہ

راوی: احمد بن صالح , محمد بن ابوفدیک , عبدالرحمٰن بن عبدالمجید , ہشام بن غازبن ربیعہ , مکحول دمشقی انس بن مالک

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي فُدَيْکٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ عَنْ هِشَامِ بْنِ الْغَازِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ مَکْحُولٍ الدِّمَشْقِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قَالَ حِينَ يُصْبِحُ أَوْ يُمْسِي اللَّهُمَّ إِنِّي أَصْبَحْتُ أُشْهِدُکَ وَأُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِکَ وَمَلَائِکَتَکَ وَجَمِيعَ خَلْقِکَ أَنَّکَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُولُکَ أَعْتَقَ اللَّهُ رُبُعَهُ مِنْ النَّارِ فَمَنْ قَالَهَا مَرَّتَيْنِ أَعْتَقَ اللَّهُ نِصْفَهُ وَمَنْ قَالَهَا ثَلَاثًا أَعْتَقَ اللَّهُ ثَلَاثَةَ أَرْبَاعِهِ فَإِنْ قَالَهَا أَرْبَعًا أَعْتَقَهُ اللَّهُ مِنْ النَّارِ

احمد بن صالح، محمد بن ابوفدیک، عبدالرحمٰن بن عبدالمجید، ہشام بن غازبن ربیعہ، مکحول دمشقی حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے صبح اور شام کے وقت یہ کلمات کہے اے اللہ میں نے صبح کی میں گواہی دیتا ہوں اور آپ کے عرش کے حامل فرشتے اور آپ کے سارے فرشتے اور تمام مخلوقات گواہی دیتی ہیں کہ بیشک آپ ہی اللہ ہیں آپ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور یہ کہ محمد آپ کے بندے اور رسول ہیں تو اللہ اس کے چوتھائی حصہ کو آگ سے آزاد کردیتے ہیں جس نے ان کلمات کو دو مرتبہ کہا اللہ اس کے نصف کو آگ سے آزاد کر دیتے ہیں اور جس نے تین مرتبہ کہا اس کے تین حصوں کو اور جس نے چار مرتبہ کہا اس کو پورا آزاد کردیتے ہیں۔

Narrated Anas ibn Malik:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: If anyone says in the morning or in the evening: "O Allah! in the morning we call Thee, the bearers of Thy Throne, Thy angels and all Thy creatures to witness that thou art Allah (God) than Whom alone there is no god, and that Muhammad is Thy Servant and Apostle," Allah will emancipate his fourth from Hell; if anyone says twice, Allah will emancipate his half; if anyone says it thrice, Allah will emancipate three-fourth; and if he says four times, Allah will emancipate him from Hell.

یہ حدیث شیئر کریں