سونے کی دعا کا بیان
راوی: احمد بن یونس , زہیر , عبیداللہ بن عمر , سعید بن ابوسعید مقبری , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَوَی أَحَدُکُمْ إِلَی فِرَاشِهِ فَلْيَنْفُضْ فِرَاشَهُ بِدَاخِلَةِ إِزَارِهِ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي مَا خَلَفَهُ عَلَيْهِ ثُمَّ لِيَضْطَجِعْ عَلَی شِقِّهِ الْأَيْمَنِ ثُمَّ لِيَقُلْ بِاسْمِکَ رَبِّي وَضَعْتُ جَنْبِي وَبِکَ أَرْفَعُهُ إِنْ أَمْسَکْتَ نَفْسِي فَارْحَمْهَا وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَکَ الصَّالِحِينَ
احمد بن یونس، زہیر، عبیداللہ بن عمر، سعید بن ابوسعید مقبری، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر آئے تو اپنے ازار کے دامن سے بستر کو جھاڑے کیونکہ وہ جانتا نہیں کہ اس کے پیچھے بستر پر کیا ہے (کوئی کیڑا وغیرہ) پھر دائیں کروٹ لیٹ جائے اور کہے بِاسْمِکَ رَبِّي وَضَعْتُ جَنْبِي وَبِکَ أَرْفَعُهُ إِنْ أَمْسَکْتَ نَفْسِي فَارْحَمْهَا وَإِنْ أَرْسَلْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ عِبَادَکَ الصَّالِحِينَ۔ میرے پروردگار آپ کے نام سے میں نے اپنا پہلو رکھا اور آپ کے نام کے ساتھ اسے اٹھاؤں گا۔ اگر آپ نے میری جان روک لی تو آپ اس پر رحم کیجیے اور اگر آپ نے میری جان واپس بھیج دی تو اس کی حفاظت کیجیے جس سے آپ اپنے نیک بندوں کی حفاظت کرتے ہیں