سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 163

جس شخص نے عمری کرتے وقت ورثاء کا بھی تذکرہ کیا اس کا بیان

راوی: اسحق بن اسمعیل , سفیان ابن جریج , عطاء , جابر

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُرْقِبُوا وَلَا تُعْمِرُوا فَمَنْ أُرْقِبَ شَيْئًا أَوْ أُعْمِرَهُ فَهُوَ لِوَرَثَتِهِ

اسحاق بن اسماعیل، سفیان ابن جریج، عطاء، جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ رقبی یا عمریٰ نہ کیا کرو، پس اگر کسی نے کسی کو کوئی چیز رقبی کر دیا یا عمریٰ کر دیا تو وہ اس کے ورثاء کے لئے ہو گی۔

Narrated Jabir ibn Abdullah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: Do not give property to go to the survivor and do not give life-tenancy. If anyone is given something to the survivor or given life-tenancy, it goes to his heirs.

یہ حدیث شیئر کریں