چھینک کا جواب کیسے دے
راوی: موسی بن اسماعیل , عبدالعزیز بن عبداللہ بن ابوسلمہ , عبداللہ بن دینار ابوصالح , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا عَطَسَ أَحَدُکُمْ فَلْيَقُلْ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَی کُلِّ حَالٍ وَلْيَقُلْ أَخُوهُ أَوْ صَاحِبُهُ يَرْحَمُکَ اللَّهُ وَيَقُولُ هُوَ يَهْدِيکُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَکُمْ
موسی بن اسماعیل، عبدالعزیز بن عبداللہ بن ابوسلمہ، عبداللہ بن دینار ابوصالح، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی چھینکے تو الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَی کُلِّ حَالٍ کہے اور اس کا بھائی یا ساتھی کہے يَرْحَمُکَ اللَّهُ اور پھر وہ دوبارہ کہے يَهْدِيکُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَکُمْ۔