سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1622

چھینک کا بیان

راوی: محمد بن داد بن سفیان , خشیش بن اصرم , عبدالرزاق , معمر , زہری , ابن مسیب , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ سُفْيَانَ وَخُشَيْشُ بْنُ أَصْرَمَ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ ابْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسٌ تَجِبُ لِلْمُسْلِمِ عَلَی أَخِيهِ رَدُّ السَّلَامِ وَتَشْمِيتُ الْعَاطِسِ وَإِجَابَةُ الدَّعْوَةِ وَعِيَادَةُ الْمَرِيضِ وَاتِّبَاعُ الْجَنَازَةِ

محمد بن داد بن سفیان، خشیش بن اصرم، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابن مسیب، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا پانچ چیزیں مسلمان پر مسلمان بھائی کے لئے واجب ہیں۔ سلام کا جواب دینا۔ چھینکنے والے کا جواب دینا۔ دعوت قبول کرنا۔ مریض کی عیادت کرنا۔ جنازہ کے پیچھے چلنا۔

یہ حدیث شیئر کریں