سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ ادب کا بیان ۔ حدیث 1617

خوابوں کا بیان

راوی: موسی بن اسماعیل , حماد , ثابت , انس بن مالک

حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَعِيلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَأَيْتُ اللَّيْلَةَ کَأَنَّا فِي دَارِ عُقْبَةَ بْنِ رَافِعٍ وَأُتِينَا بِرُطَبٍ مِنْ رُطَبِ ابْنِ طَابٍ فَأَوَّلْتُ أَنَّ الرِّفْعَةَ لَنَا فِي الدُّنْيَا وَالْعَاقِبَةَ فِي الْآخِرَةِ وَأَنَّ دِينَنَا قَدْ طَابَ

موسی بن اسماعیل، حماد، ثابت، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ رات میں نے دیکھا گویا ہم عقبہ بن رافع کے گھر میں ہیں اور ہمارے پاس ابن طاب کی تازہ تر کھجوروں میں سے رطب لائی گئی میں نے اس کی یہ تعبیر و تاویل کی کہ دنیا کی بلندی ورفعت ہمارے لئے ہیں اور آخرت میں عاقبت (عمد انجام) بھی ہمارے لئے ہیں اور بیشک ہمارا دین پاکیزہ اور عمدہ ہوگیا اور رافع سے بلندی لی۔

Narrated Anas ibn Malik:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: One night it seemed to me in a dream that we were in the house of Uqbah ibn Rafi' and were brought some of the fresh dates of Ibn tab. I interpreted it as meaning that to us is granted eminence (rif'ah) in this world, a blessed hereafter ('aqibah), and that our religion has been good (tabah).

یہ حدیث شیئر کریں